ساہیوال(بیورورپورٹ)شہر بھر میں بیمار اور لاغر برائلر گوشت کی فروخت جاری،شہریوں کا کمشنر و ڈی سی ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔عارف والہ روڈ،باہر والا اڈا،جی ٹی روڈ،طفیل شہید روڈ،پر بیمار اور لاغر برائلر مرغی بڑے پیمانے پر سپلائی ہو رہی ہے۔ ذبح کرنے والے تکبیر پڑھے بغیر ہی مرغیوں پر چھریاں پھیر پھیر کر ڈرموں میں پھینک کر تڑپا تڑپا کر مار رہے ہیں جو کہ شوارما،تکہ کباب ہوٹل مالکان سستے داموں خرید کر 800 روپے سے لے کر 1200 روپے میں کلو والی کڑاہی 800 گرام بیچ رہے ہیں تکہ کباب 80 روپے سے لے کر 100 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
