ساہیوال(ایس این این) اینٹی کرپشن پولیس ٹیم کا سول جج کی نگرانی میں کامیاب چھاپہ‘ اے ایس آئی 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نورشاہ کے اے ایس آئی گلزا ر احمد نے 73/4-R کے رہائشی یاسین سے ایک مقدمہ میں10ہزار روپے رشوت طلب کی اور یاسین نے ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن اشفاق رحمن خان کو اطلاع کردی جس پر مذکورہ آفیسر نے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر ساہیوال رانا زاہد علی کو ریڈ کرنے کاحکم دیا اور رانا زاہد علی نے سول جج شجاع علی حیدر کی نگرانی میں تھانہ نورشاہ میں چھاپہ مارکر اے ایس آئی گلزار احمد کو 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلیے۔پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کو عدالت نے جیل بھجوا دیا۔
