ساہیوال، گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی واردات نواحی گائوں 103/9-L میں ہوئی یہاں عیسیٰ خان کا اپنی بیوی روبینہ بی بی کا جھگڑا رہتاتھا۔صبح کے وقت دوبارہ جھگڑا ہوا جس پر عیسیٰ خان نے طیش میں آکر اپنی بیوی روبینہ بی بی کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کردیا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں