ساہیوال، پی ٹی آئی کے رہنما کا ساتھیوں کے ہمراہ پٹرول پمپ پر دھاوا

ساہیوال(ایس این این)‌ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر،سابق ایم پی اے رانا آفتاب کا اپنے مسلحہ افراد کیساتھ نجی کمپنی کے پٹرول پمپ پر دھاوا رانا آفتاب احمد مسلح گارڈ سمیت دیگر ساتھیوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے پٹرول پمپ پر موجود مالک اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زدوکوب کیا.
ساہیوال پاکستان تحریک انصاف کے (صدر),سابق ایم پی اے رانا آفتاب احمد کا مسلحہ ساتھیوں کیساتھ نجی پٹرول پمپ کے مالک پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع دیکھا جا سکتا ہیں کہ کس طرح نجی پٹرول پمپ کے مالک رانا عرفان کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے رانا آفتاب احمد کیخلاف کاروائی کیلئے پولیس تھانہ غلہ منڈی میں قانونی کاروائی کیلئے درخواست دے دی ہے لیکن تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائیں گئی متاثرہ شخص نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی (صدر) سابقہ ایم پی اے رانا آفتاب احمد کے ظلم و بربریت پر وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں