ساہیوال، تیز رفتار بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں عارف والا روڈ پر نیو چوہدری کی تیز رفتار بس الٹ گئی. بس الٹنے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات.حادثہ عارف والا روڈ پر بائی پاس کے قریب نجی کمپنی نجی مسافر بس کو پیش آیا جو تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی.

بس الٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 15 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے. ‏ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جب کہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں