ساہیوال، جہاز گراؤنڈ میں 7 گھنٹے سے بجلی بند

ساہیوال(ایس این این)جہاز گراؤنڈ ساہیوال میں سہ پہر تین بجے سے بجلی بند۔ ٹرانسفارمر جلنے سے تا حال محلہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ بچے اور بوڑھے گرمی اور حبس سے بے حال۔ خراب ٹرانسفارمر کوٹھیک کرکے بجلی بحالی کی کوششیں ناکام۔ ٹرانسفارمر دوبارہ جل گیا۔ ساہیوال میں اضافی ٹرانسفارمر نہیں وہاڑی سے ٹرانسفارمر آئے گا تو لگایئں گے۔ میپکو شکایات سیل کا جواب۔ ذرائع کے مطابق پندرہ دن میں دو بار ٹرانسفارمر خراب ہو چکا ہے۔ میپکو کی جانب سے اس بار اوور بلنگ بھی کی گئی ہے مگر خرابی پر عوام کو سہولت نہیں دی جاتی۔ اہل علاقہ نے بجلی بحالی کا فوری مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں