فتح شیر روڈ تا مال منڈی چوک تعمیر نو کی منظوری

ساہیوال(ایس این این) فتح شیر روڈ کے باسیوں کی سنی گئی. دو سال بعد فتح شیر روڈ کی تعمیر نو کا منصوبہ منظور کر لیا گیا. فتح شیر روڈ کی مال منڈی چوک گڑوی پل تک تعمیر نو کا آغاز جلد ہو گا. اس ضمن میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے. یاد رہے یہ روڈ دو سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی. سابقہ دور میں اس کی مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم اس حکومت کے آتے ہی کام تعطل کا شکار ہوگیا. سڑک کی دوبارہ تعمیر سےسے آنے جانے والوں کو درپیش مشکلات میں آسانی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں