ساہیوال، ہسپتالوں میں معمول کا علاج معالجہ شروع

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال کے تمام ہسپتالوں میں روٹین کاعلاج معالجہ شروع،نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج والائیڈ ہسپتال ساہیوال پروفیسرڈاکٹرزاہدکمال صدیقی نے بتایاکہ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورسیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان کے ساتھ منعقدہ ویڈیولنک کانفرنس کے بعد میڈیکل کالج اورملحقہ ہسپتالوں میں باقاعدہ اوپی ڈی اوران ڈورسہولیات کا 4اگست2020سے آغازکردیاگیاہے جس سے ساہیوال کے تمام عوام کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ہرقسم کے آپریشن کاحکومت کے طے شدہ ایس اوپیز کے تحت آغازبھی کیاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں