ساہیوال، باپ سمیت چار افراد کا قاتل بیٹا گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال پولیس کی بڑی کارروائی،چوہرے اندھے قتل کے ملزمان چند دنوں میں گرفتار،لے پالک بیٹے نے پیسوں کے لالچ آکر پر اپنے منہ بولے باپ انوار الحق سمیت چارافراد کو بے دردری سے گلادباکر قتل کیا،ڈی پی اوکاپولیس ٹیم کیلئے انعامات وتعریفی اسناد کااعلان۔تھانہ فتح شیر کے علاقہ میں چنددن قبل ایک ہی خاندان کے چارافرادکو رات کوسوتے میں گلہ دباکرقتل کردیاگیاتھاجومقامی پولیس کیلئے بڑاچیلنج تھا۔مدعی مقدمہ نے نامعلوم کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرایا۔ڈی پی اوامیرتیمورخان کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن شاہدہ نورین کی نگرانی میں ایس ڈی پی اوسٹی سرکل ملک داؤد،ایس ایچ اوفتح شیر عامرفاروق گجر،سابق ایس ایچ اوامدادخان پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے شب روز محنت کرکے جدیدطریقہ تفتیش وسائنٹفنگ آلات کا استعمال کرتے ہوئے چند ہی دنوں میں چاراندھے قتلوں کے ملزمان لے پالک بیٹے محمدعمیراوراس کے ساتھی عبیدہ سلفی کو گرفتارکرلیا۔اپنے دفترمیں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ شاندارکارکردگی پر ڈی پی اوساہیوال امیرتیمورخان نے پوری ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے ان کیلئے نقد انعامات اورتعریفی اسناد دینے کااعلان کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں