ساہیوال، لاری اڈے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ساہیوال(ایس این این) 60سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ‘لاوراث قرار دیکر سپردخاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بیرون بس اسٹینڈ کے قریب60سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے غلہ منڈی پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹما رٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قرار دیکر ایدھی سنٹرکے حوالے کردیا اور ایدھی سنٹر نے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے ماہی شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں