ساہیوال، محبت میں ناکامی پر نوجوان نے خود کشی کر لی

ساہیوال( ایس این این)‌ساہیوال میں عشق میں ناکامی پر اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان نے خود کشی کر لی۔26سالہ احمد نواز نے آج دلبرداشتہ ہو کر ٹرین کے آگے لیٹ کر جان دے دی۔ بتایاگیاہے کہ دیپالپور کا 26 سالہ تعلیم یافتہ نوجوان احمدنواز ایک لڑکی سے عشق کرتاتھا اور عشق میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہوگیا اور جھال روڈ پر ریلوے پھاٹک بھٹونگر پر ٹرین کے نیچے لیٹ کر خود کشی کرلی اور نوجوان کا سر دھڑ سے علیحدہ ہوگیا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال شفٹ کر دی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں