ساہیوال، خواتین کی قابل اعتراض فلمیں بنانے پر کمشنر کا ایکشن

ساہیوال(ایس این این ) اسسٹنٹ کمشنرساہیوال کی طرف سے اتائی ڈاکٹر کاسیل کیاگیا ہسپتال سیلیں توڑنے اور دوران آپریشن خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کاکمشنرساہیوال نے نوٹس لے لیا۔ غیرقانونی ہسپتال دوبارہ سیل۔ تفصیلا ت کے مطابق ہڑپہ میں ایک اتائی ڈاکٹرصدیق مسیح نے غیرقانونی ہسپتال بنارکھاتھا اورمبینہ طورپر دوران آپریشن خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوبناتاتھا۔
چند روزقبل اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سفیان دلاور نے غیرقانونی ہسپتال کوسیل کردیاتھا لیکن مذکورہ اتائی ڈاکٹر سیلیں توڑکر اپنادھندہ جاری رکھے ہوئے تھا جس کاکمشنرساہیوال محمداحسن وحید نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرساہیوال کوایکشن لینے کاحکم دیا اورڈپٹی کمشنرساہیوال ذیشان جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرناعم چوہدری اوراس کی ٹیم نے غیرقانونی ہسپتال کودوبارہ سیل کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں