ساہیوال، مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں مون سون کی پہلی بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا. نشیبی علاقوں میں گلیاں ندی نالوں کی صورت اختیار کر گئیں. تفصیل کے مطابق آج دوپہر سے شروع ہونی والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے. بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹا ہے وہیں شہر کے گنجان علاقے دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں. جہاز گراؤنڈ، غلہ منڈی، بیرون لاری اڈہ، پیپلز کالونی، فرید ٹاؤن اور بلال کالونی کی گلیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے. میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے اہل کار ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم بارش کی شدت کے مقابلے میں انھیں وسائل کی کمی کا سامنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں