گندے پانی کے نکاس کا جھگڑا، ایک شخص قتل

ساہیوال(ایس این این ) گندے پانی کے نکاس پر جھگڑا ‘ملزما ن نے فائرنگ کرکے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔بتایاگیا ہے کہ نواحی گائوں18ٹکڑا میں دوفریقین کے درمیان پانی کے نکاس پر بنک آفیسر کے بیٹوں عرفان اور عمران وغیرہ کا مقتول سجاد اور زخمی خلیل کے ساتھ جھگڑا چل رہاتھا ۔ وقوعہ کے روز عمران اور عرفان نے فائرنگ کردی جس سے سجاد اور خلیل زخمی ہوگئے۔سجاد ہسپتال پہنچ کر دم توڑگیا جبکہ خلیل زیر علاج ہے۔پولیس تھانہ ہڑپہ نے عمران ‘عرفان اور 4نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں