آج حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال کے پلیٹ فارم سے ایک شان دار آن لائن مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں پورے ڈویژن سے شعراء کرام شریک ہوئے۔ اس مشاعرے کی نظامت کے فرائض حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال کے سیکرٹری محترم کاشف حنیف صاحب نے احسن طریقے سے سر انجام دے۔ تلاوت کی سعادت اسماعیل ریحان صاحب نے حاصل کی جب کہ عاصم اسلم نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ سوا گھنٹہ جاری رہنے والے اس مشاعرے میں ساہیوال سے پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار شفیع صاحب، بلال اعظم صاحب، عمر فاروق انشاء صاحب، تصدق شیرازی اور علی وارث انصاری صاحب نے اپنا کلام پیش کیا۔ پاک پتن سے یاسر رضا آصف، پروفیسر نوید عاجز صاحب نے کلام پیش کیا۔ کسووال سے سید صفی ہمدانی نے اپنے خوب صورت کلام سے نوازا۔ کمالیہ سے اقرار مصطفیٰ صاحب نے آن لائن مشاعرے کو رونق بخشی۔ مہمان اعزار کے طور پر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف اور ڈاکٹر اظہر کمال نے اپنا خوب صورت کلام ناظرین و سامعین کی خدمت میں پیش کیا، مشاعرے کے مہمان خصوصی شکیل امجد صادق صاحب نے بھی اپنا کلام سنا کر خوب داد سمیٹی اور آخر میں صاحب صدارت محترم رضا اللہ حیدر صاحب نے اپنا کلام عطا کیا اور اس کے ساتھ ہی اس کامیاب مشاعرے کا اختتام ہوا۔ یہ مشاعرہ حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال کے فیس بک پیج پر بھی براہ راست نشر کیا گیا جہاں بہت سے لوگوں نے سنا اور حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔
