ساہیوال، ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی کی پھو پھی انتقال کر گئیں

ساہیوال(ایس این این) ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی کی پھوپھی انتقال کر گئیں۔انہیں ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 102/12-L کسووال میں سپردخاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں اہل دیہہ اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کمشنر ساہیوال اور آرٹس کونسل کے چیئرمین محمد احسن وحید نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی سے ان کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔دریں اثناء ڈویژنل انفارمیشن آفس میں بھی تعزیتی ریفرنس ہوا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں