ساہیوال، مختلف مقامات پرلڑکی سمیت پانچ افراد کی خود کشی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواح میں گھریلو تنازعات پر چار نوجوانوں اور ایک نوجوان لڑ کی نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔پہلے واقعہ میں چک73۔فور۔آر کے محمد علی کے بیٹی40سالہ عبد الصمد نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا لیں ۔فتح شاہ کچی بستی کے ولایت علی کی18سالہ بیٹے طالب علم آصف دلووالہ کے اللہ یار کی18سالہ بیٹے غلام مصطفیٰ اور چک109۔بارہ۔ایل کے سردار محمد کے 19سالہ بیٹے غلام عباس نے گھریلو تنازعات پر کالا پتھر سپرے پی کر خود کشی کر لی ۔چاروں کو بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ایمر جنسی لایا گیا جہاں چاروں دم توڑ گئے۔چک105۔ای۔بی کے خادم حسین کی22سالہ بیٹی سلمیٰ بی بی نے بھائیوں سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر کھا لیا اور ایمر جنسی ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں دم توڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں