ساہیوال، امامیہ کالونی کے قریب نہر سے لاش برآمد

ساہیوال (ایس این این) نہر لوئر باری دوآب سے امامیہ کالونی کے قریب نامعلوم 40سالہ شخص کی نعش برآمد۔تفصیلات کے مطابق نہر ایل بی ڈی سی میں امامیہ کالونی کے قریب سٹی پولیس کوایک نامعلوم40سالہ شخص کی ناقابل شناخت گلی سڑی نعش برآمد ہوئی ہے جسے ریسکیو1122 کے عملہ نے نہر سے نکال کرپولیس کے حوالے کردیا.نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس تھانہ سٹی ضروری کارروائی کیلئے مصروف عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں