ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ڈکیتی کی وارداتیں

ساہیوال(ایس این این) ڈکیتی کی2مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔ڈکیتی کی واردات یادگار چوک کے قریب ہوئی یہاں اندرون دھوبی محلہ کار ہائشی اشفاق احمد اپنی موٹرسائیکل پر اپنی بیوی کے ہمراہ فرید ٹائون روڈ پر رات کے وقت پٹرول پمپ سے تیل ڈلوا کر گھوڑے والا چوک سے ریلوے روڈ کو مڑا تو پیچھے سے 125موٹرسائیکل پر سوار2نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی 2ہزار اور موٹرسائیکل مالیتی60ہزار روپے چھین لی اور فرارہوگئے۔ایک اورواردات بائی پاس چیچہ وطنی ایک پٹرول پمپ پرہوئی یہاں نامعلوم 2کارسوار دن دیہاڑے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کیلئے آئے اور پٹرول ڈلوانے لگے ۔ اس دوران ایک ڈاکو نے کار سے نکل کر پمپ ملازم سے نقدی40ہزار روپے چھین لی اور کار میں سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں