ساہیوال؛ 92 سکس آر میں ٹرک ہیلپر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) نواحی گاؤں میں ٹرک ہیلپر کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 92/6-R میں مسجد کی تعمیر کیلئے بجری کیلئے ٹرک آیا اس دوران ٹرک کا ہیلپر عمیر ٹرک بیک کرواتے ہوئے بجلی کی تارکو ٹرک سے ٹکرانے سے بچانے کیلئے ہاتھ سے ہٹانے لگا تو اسے زور دار کرنٹ لگا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں