پرائیوٹ سکولز کی رجسٹریشن ،ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا اجلاس

ساہیوال(بیورو رپورٹ )پرائیوٹ سکولز کی رجسٹریشن اور رینول کے کیسوں کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی آفس ساہیوال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید صاحب نے کی ۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، نمائندہ والدین خضر حیات کاٹھیا اور نمائندہ پرائیوٹ سکولز عزیز الحق گورایہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئی رجسٹریشن کے33 کیسوں میں سے20 منظور اور 13 کو اعتراضات کی وجہ سے زیر التوا رکھا گیا ہے۔جبکہ رجسٹریشن میں توسیع کے 64 کیسوں میں 46 کو منظور اور 18کو زیر التوا رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ پرائیوٹ سکول ملکیت تبدیلی کی8 درخواستوں کو رد کرکے ان کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے نئی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔اجلاس کے آخر میں دو بڑے سکول چینز کی برانچوں میں 5 سالانہ فیصدسے زائد فیس بڑھانے کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا جن میں دی سٹی سکول محمد پور روڈ اور بیکن ہائوس فرید ٹائون شامل ہیں۔ چیئرمین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان سکولوں کا وزٹ کرکے ان کے اخراجات اور طلبہ کو مہیا کی جانیوالی ضروری سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد ان سکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں