ساہیوال، مہنگائی کا جن بے قابو، دکانداروں کی لوٹ مار عروج پر

ساہیوال(بیورورپورٹ)مہنگائی کا جن بے قابو،دکانداروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا،شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ساہیوال شہر و گردونواح کے مختلف علاقوں باہر والا اڈہ, پاکپتن روذ, عارف والا روڈ, 9/90ایل,9/135ایل,کمیر سٹی, گیمبر,ہڑپہ و دیگر میں 20کلو آٹے کی تھیلی 11سو روپے اور چینی فی کلو 90روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ آٹا,چینی,پھل سبزیاں,گوشت سمیت روز مرہ زندگی کی تمام چیزیں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے غریب دیہاڑیدارکے لئے دو وقت کا کھانا کھانا مشکل ہو گیا۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذی کاروائی کے علاوہ کچھ نہیں کر رہیں۔ہر دوکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر اشیا فروخت کر رہا ہے۔ عارفوالا روڈ 9/90ایل کے رہائشیوں نے بتانا ہے کہ دوکانداروں نے ریٹ لسٹیں تو لگا رکھی ہیں لیکن قیمتیں آسمانوں تک پہنچا دی ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں