ساہیوال، معروف نعت خواں قاری ماجد انتقال کر گئے

ساہیوال(ایس این این) جہاز گراؤنڈ ساہیوال کے معروف نوجوان نعت خواں قاری ماجد رحمانی انتقال کر گئے. وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علالت کا شکار تھے اور ہسپتال میں داخل تھے. قاری ماجدکا شمار ساہیوال کے ان نعت خوانوں میں ہوتا تھا جنھوں نے نعت کی روایت میں قدیم نعت خوانوں کے انداز کو فروغ دینے میں اہم کردارا ادا کیا. قاری ماجد کے انتقال پر ملک بھر کے نعت خوانوں اور سماجی حلقوں نے گہرے رنج کا اظہار کیاہے. ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغرب جہاز گراؤنڈ کی جناز گاہ میں ادا کی گئی. نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں