ساہیوال، راجباہ سے 28 سالہ عورت کی لاش برآمد

ساہیوال (ایس این این ) نامعلوم 28سالہ عورت کی راجباہ سے نعش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 109/9-Lکے قریب ایک راجباہ سے 28سالہ نامعلوم عورت کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے راجباہ سے نکال کر ڈیرہ رحیم پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہے ۔ابھی تک خاتون کی نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس متوفیہ کے ورثاء کو تلاش کر رہی ہے ۔ خیال کیاجاتاہے کہ نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کرکے اس کی نعش راجباہ میں پھینک دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں