ساہیوال،رہزنی کی واردات، مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر فرار

ساہیوال (ایس این این)تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار مردوخواتین سے موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کردی موٹرسائیکل سوار فیملی معجزانہ طور پر محفوظ رہی.تفصیل کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود انجم فارم روڑ پر تین موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گلشن علی 87/9ایل کے رہاشی محمد فیصل اور اسکے ساتھ سوار خواتین کوروکااور نیوماڈل موٹرسائیکل مالیتی 75000ہزار چھین لی اس دوران خواتین نے شور مچایاتو ڈاکووں نے سڑک پر خواتین کے پیروں کے قریب گولیاں برسادیں اور شدید ہراساں کیا خواتین اور فیصل معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ سڑک میں گڑھے پڑ گئے بعد ازاں ڈاکووں نے شدید قسم کی ہوائی فائیرنگ کی موٹرسائیکل ونقدی چھین کر بآسانی فراہوگئے پولیس غلہ منڈی نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں