ساہیوال، جعلی امام مسجدچندہ بکس چوری کرتے پکڑاگیا

ساہیوال(ایس این این) جعلی امام مسجد اپنے ساتھی سمیت مسجد کاچندہ بکس چوری کرتے پکڑاگیا‘دیہاتیوں نے زبردست چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان وہاڑی سے تعلق رکھنے والے حبیب احمد اوراحسان الٰہی، جو کار پرنواحی گائوں 144/9-L میں آئے اور خودکوامام مسجد ظاہرکیا اور جامع مسجد کا چندہ بکس جس میں ہزاروں روپے تھے چرالیا۔ دیہایتوں کو پتہ چلنے پر انہوں نے دونوں کو پکڑکر زبردست چھترول کی اور تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں