ساہیوال، پولیس نےنجی دکان پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

ساہیوال(ایس این این) نجی دکان پر ڈکیتی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ایک ڈاکو گرفتار۔دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.تفصیل کے مطابق آج شام ساڑھے چار بجے کے قریب تھانہ سٹی کی حدود ہائی سٹریٹ مین مارکیٹ میں تین مسلح ڈاکو ویڈیو بنک میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے۔دکان دار نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی. فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موبائل فوری موقع پر پہچ گئی اور ڈاکوؤں کو گھیرے میں‌لے لیا تا ہم دو ڈاکو موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں