ساہیوال، ڈی پی ایس کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا

ساہیوال۔ (ایس این این) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سابق کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑآج ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کی نئی راوی برانچ کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کامسیٹ یونیورسٹی ساہیوال سے متصل یہ کیمپس 10کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 2سال میں تعمیر ہو گا جس سے موجودہ کیمپس پر داخلوں کا شدید دباؤ کم ہو گا۔
یہ بات ڈی پی ایس کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہو ں نے کہا کہ موجودہ کیمپس میں 8ہزار طلبا و طالبات 2شفٹوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تاہم داخلوں کے شدید دباؤ کے سبب عرصہ دراز سے ڈی پی ایس کے ایک نئے کیمپس کی اشد ضرورت تھی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی ذاتی کوششوں سے پنجاب حکومت نے 14ایکٹر 2کنال زمین سالانہ لیز پر ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کو الاٹ کر دی ہے جس پر کیمپس تعمیر کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں