ساہیوال، ایک گھر کے چار افراد قتل

ساہیوال(ایس این این)تھانہ فتح شیر کے علاقے گلستان کالونی کے ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد. چاروں کی لاشیں رسیوں سے بندھی ہوئی تھیں. مقتول گھرانے کے سربراہ کا نام انوار الحق بتایا جاتا ہے. ذرائع ک مطابق انوار نامی شخص طارق بن زیاد کالونی میں کریانے کی دکان چلاتا تھا. گھر سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی. پولیس گھر میں داخل ہوئی تھی تو انوار الحق اور تین خواتین کی لاشیں رسیوں سے بندھی ہوئی تھیں. ذرائع کے مطابق لاشیں تین چارروز پرانی معلوم ہوتی ہیں. پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے.مقتول خواتین میں انوارالحق کی بیوی، بیٹی اور بھاوج شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں