تیزرفتار رکشہ الٹنے سے نوجوان جاں بحق، 3خواتین شدید زخمی

ساہیوال (ایس این این ) تیزرفتار رکشہ الٹنے سے 35سالہ نوجوان جاں بحق‘ 3خواتین شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق مڈھالی روڈ پر اڈہ بہادرشاہ کے قریب تیزرفتار رکشہ الٹنے سے ایک 35سالہ نوجوان ریاض موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 58سالہ فاطمہ بی بی اور 60سالہ وصی بی بی شدید زخمی ہوئی ہیں جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر انہیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں دونوں زخمی خواتین کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں