ساہیوال، شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کے مکمل اعداد و شمار

ساہیوال (ایس این این) ساہیوال میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 339 ہو گئی۔ 45 صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے جب کہ 10 افراد اس قاتل وبا کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ ڈی سی آفس ساہیوال سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 272 افراد اس وقت گھروں میں قرنطینہ کیے گئے ہیں اور گھر میں ہی زیر علاج ہیں۔ حاجی قیوم ہسپتال میں 6 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت پہلے تشویش ناک تھی تاہم اب وہ بہتر ہورہے ہیں۔8 مریضوں کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔ ڈی سی آفس کے مطابق ساہیوال میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں