چیچہ وطنی، کورونا پروٹوکول سے دفن کیے جانے والے شخص کی رپورٹ نیگیٹو

چیچہ وطنی(ایس این این ) چند روز قبل کورونا وائرس سے قرار دی جانے والی موت کا دعوٰی جھوٹ نکلا. کورونا پروٹوکول سے دفن کیے جانے والے چیچہ وطنی کے تاجر کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹوآئی ہے.ذرائع کے مطابق چند روز قبل چیچہ وطنی کے رہائشی ملک ایوب کی موت کو محکمہ صحت ساہیوال نے بغیر لیب ٹسٹ کرورونا کا نتیجہ قرار دیا تھا اور ان کی تدفین کورونا تدفین کوروناوائرس کے ایس او پیز کے تحت کروائی گئی تھی۔کورونا وائرس کے تحت ایس او پیز کے تحت تدفین کی وجہ سے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار رہے۔روپورٹ نیگیٹو آنے پر لواحقین نےسیکرٹری صحت پنجاب اور ڈی سی ساہیوال سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں