ساہیوال، کرونا کی شدت میں اتوار کے روز سرکاری سکول کھولنے کا حکم

ساہیوال(ایس این این) کرونا کی وبا ساہیوال میں اپنے عروج پر ہے، ایسی خطرناک صورت حال میں اتوار کے روز انٹی ڈینگی مہم کے لیے سرکاری سکولز کو اتوار کے روز سکول کھولنے اور اے اوز کے وزٹ کے لیے تیار رہنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے. بلال اور جہاں زیب نامی اے او کو سکولز کا وزٹ کرنے کی ذمہ داری سونپتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ سکول اتوار کے روز کھولے جائیں اور عملہ حاضر ہو. یہاں کرونا کی وبا عروج پر ہے ایسی صورت میں سکولز کو اتوار کے روز کھولنا اور اساتذہ کو ڈینگی مہم کے لیے بلانا محکمے کی نا اہلی کی علامت ہے جب کہ ڈینگی کے سلسلے میں ہیڈ ٹیچر دو دن اور درجہ چہارم پورا ہفتہ پہلے سے ہی حاضر رہتا ہے.یہاں یہ امر دل چسپ ہے کہ اے ای اوز کو پورا ہفتے میں ایک اتوار کے دن کے لیے وزٹ کرنے کا حکم دینا صرف اور صرف اساتذہ کو ذہنی طور پر تنگ کرنے کے سوا کچھ نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں