ساہیوال، بغیر لیبارٹری ٹیسٹ مریض کی موت کرونا سے منسوب کر دی

ساہیوال(ایس این این)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹر نے بغیر لیبارٹری ٹیسٹ کے مریض کی موت کرونا وائرس سے ہونے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا.
ذرائع کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاوں بگی بھری داخلی چک شفیع کے رہائشی محمدیٰسین ولد محمد شریف ملک کو پاکپتن ڈی ایچ کیو سے ساہیوال ڈی ایچ کیو ریفر کیا گیا۔جسے کرونا وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔ دوسرے دن مریض کی موت واقع ہوگئی۔ جسے ایم او نے کرونا کی وجہ سے موت کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
متوفی کے بھائی محمد عظیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمیں لیبارٹری ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ نہیں دی گئی تو ڈاکٹر کو کیسے علم ہوا کہ میرا بھائی کرونا کا مریض ہے۔
ایک تو ہمیں بھائی کی موت کا صدمہ ہے، دوسرا لوگ ہمیں شک کی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ شاید ہم بھی کرونا کے مریض ہیں۔سب نے ہمارا سوشل بائیکاٹ کیا ہوا ہے، جبکہ ابھی تک ہمارا کو ئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ ہم شدید ذہنی تکلیف میں مبتلا ہیں، ہماری وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سیکرٹری صحت وزیر اعلی عثمان بزدار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں