ساہیوال، کرائے کا مکان خالی کروانے کے لیے غنڈوں کا گھر پر دھاوا

ساہیوال(نامہ نگار)کرایہ کا مکان خالی کروانے کے لیے ملزمان کا غریب خاتون کے گھر دھاوا،سامان کی توڑ پھوڑ۔پاک ایونیو کالونی میں کنیز بی بی نے مکان کرایہ پر لے رکھا تھا کہ عرفان وغیرہ چار افراد گھر میں گھس آئے اور جامہ تلاشی شروع کر دی۔دوران وقوعہ ملزم عرفان نے مبینہ طور پر قیمتی زیور اور نقدی وغیرہ اٹھا لی جبکہ دیگر ساتھیوں نے گھر کا سارا سامان گھر سے نکال کر باہر سڑک پر پھینک دیا۔غریب خاتون نے آر پی او و ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں