ساہیوال، 40 سالہ شخص کی نہر میں کودکر خود کشی

ساہیوال (ایس این این ) ہڑپہ کے قریب نہر لوئر باری دو آب میں40سالہ نوجوان نے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے نواح کے رہائشی 40سالہ جاوید نے 3چک بمبہ کے قریب ایل بی ڈی سی میں کود کر مبینہ طورپر خودکشی کرلی ہے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے عملہ نے نوجوان جاوید کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ۔ پولیس تھانہ ہڑپہ اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نہرپر جمع ہوگئی ہے۔ تلاش جاری ہے۔ تاہم ابھی تک نعش نہیں مل سکی۔جاوید 4بچوں کا باپ اور بیکر ی پر کام کرتاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں