ساہیوال ۔ (ایس این این) نجی سکول کی خاتون ٹیچر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکرخود کشی کرلی ۔نواحی گائوں 98/6-Rکے رہائشی نوید احمد کی بیوی نجی سکول کی خاتون ٹیچر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے کمرے میں پسٹل سے فائر کرکے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔پولیس اطلاع ملنے پر پہنچی اور نعش کو قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔
