اب جڑی بوٹی سے بھی بجلی بنے گی

لاہور(طبی رپورٹر)طب میں زخم حیات( Bryophyllum)کے نام سے معروف جڑی بوٹی طبی طور پر کئی کمالات رکھتی ہے لیکن اس کی ایک حیران کن خصوصیت جان کر سائنسدان دنگ رہ گئے ہیں۔اسکا یہ مصرف جاننے کے بعد اس بات کی قوی امید پیدا ہوگئی ہے کہ مستقبل میں بجلی مفت مہیا ہوسکے گی ۔ ماہرین کے مطابق زخم حیات نامی جڑی بوٹی میں برقیاتی تاثیر ہے ،یہی وجہ ہے کہ اسکے پتوں کو زخموں پرلگایا جائے تو وہ بھر جاتے ہیں۔جبکہ اسکے پتوں سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔بنگلہ دیش کے ڈاکٹرقمر العالم خان نے زخم حیات کے ایک کلو پتے پیس کر جب ایک بیٹری میں ڈالے تو بیس کلو واٹ کی بیٹری ان پتوں کی برقی قوت سے چارج ہوگئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زخم حیات کے پتوں سے بیٹری کے سیلز کو چارج کرنا بہت سستا پڑے گا،جب اس جڑی بوٹی کو بطور فیول استعمال کیا جائے گا تو یقینی طور پر بجلی سستی اور مفت بھی ملنے لگے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں