ساہیوال(ایس ایس این) ڈاکٹر ‘نرس اور مریضہ تینوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹوآگیا۔ آرتھو پیڈک وارڈ بند ‘محکمہ صحت حکام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ کے ڈاکٹراسامہ نے نجی لیب سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیاہے جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے سٹاف کے تقریباً40 ارکان ڈاکٹر ‘نرسز ‘ڈسپنسر اور وارڈ سرونٹ کوآئسولیٹ کرکے ان کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوادیے ہیں۔
ذرائع نے بتایاہے کہ قیوم ہسپتال کی ایک نرس کارزلٹ پازیٹو آیاہے جبکہ قیوم ہسپتال میں داخل مریضہ حنیفاں بی بی کا رزلٹ بھی پازیٹو آیا ہے ۔ فرید ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون روبینہ کوثر زوجہ عبدالرحیم کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے.ہسپتال میں کرونا کے 45 مریض صحت یاب ہوکر گھروںکو واپس چلے گئے ہیں اور 6مریض زیرعلاج ہیں۔
