ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے علاقے جہاز گراؤنڈ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ مسلح افراد بنک سے رقم نکلوا کر آنے والے مر و خاتون سے 3 لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق خاتون اور مرد بنک سے رقم نکلوا کر گھر جارے تھے کہ راستے میں گلی نمبر 9 جہاز گراؤنڈ کی نکر پر مسلح نوجوانوں نے انھیں روک لیا اور اسلحہ کے بل پر 3 لاکھ 17 ہزار روپے نقد لے کر فرار ہو گئے۔ ملزمان نے خو ف وہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ڈکیتی کی خبر ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
