ساہیوال(ایس این این )کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر نورشاہ کے علاقے میں دو مساجد کو سیل کر دیا گیا. محکمہ صحت کی ٹیموں نے چھاپے مار کر تبلیغی جماعت کے بیس کارکنوں کی سکریننگ کے بعد چک 77 فائیو آر مسجد کے حجرہ کو قرنطینہ سینٹر بنا کر 20 تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو شفٹ کر دیا ہے اور ان بیس کارکنوں کے ٹیسٹ لیکر لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں. مسجد صدیق اکبر چک 48 جی ڈی سے 7 تبلیغی کارکن جبکہ 77 فائیو آر کی مسجد سے 13 تبلیغی کارکن شامل ہیں ان تمام بیس کارکنوں کو چک 77 فائیو آر قائم قرنطینہ سینٹر ایک مسجد کے حجرہ میں ایک جگہ بند کر کے پولیس کا تعینات کر دی گئی ہے اور ڈاکڑوں کی ٹیم ان کی نگرانی بھی کرے گی یہ بات محکمہ صحت کے ترجمان نے بتائی۔
