اوکاڑہ، کرونا کا شکار ایک اور شخص جاں بحق

اوکاڑہ(ایس این این) کروونا وائرس سے جاں بحق شخض کی تدفین کردی گئی.متاثرہ شخص اکبر نواحی گاؤں 25 جی ڈی کا رہائشی تھا۔اکبر کینسر کا بھی مریض تھا ۔ اکبر کو دس روز قبل کرونا کے شبہ میں لاہور ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گیا.ڈپٹی کمشنر عثمان علی کے حکم پر میونسپل کارپوریشن آفیسر فدا میر کی زیر نگرانی تدفین کی گئی۔ تدفین کے عمل میں محکمہ ہیلتھ کے افسران اور بلدیہ اہلکاران بھی شامل ہوئے۔متاثرہ شخص اکبر کی نماز جنازہ میں اس کے بیٹے دو بھائیوں سمیت پانچ افراد شریک ہوئے۔ تدفین کے حوالے سے پنجاب حکومت کے کرونا بارے ہدایات کو مکمل فالو کیا گیا ہے ۔ قبر کی کھدائی میں ریونیو کا عملہ اور تدفین سمیت دیگر کام میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مکمل کیے گئے۔ محکمہ ہیلتھ کے آفیسرسجاد گیلانی اپنے عملے کے ساتھ موقع پر موجود رہے ۔میت کے قریب جانے اور اسے ہاتھ لگانے کی کسی فرد کو اجازت نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں