ڈی پی ایس چیچہ وطنی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

چیچہ وطنی (ایس این این )ڈویژنل پبلک سکول چیچہ وطنی کیمپس طلبا کی ہمہ جہت تربیت کے لیے بھرپور کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ادارے کے طلبا نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان خیالات کا اظہارپروفیسر قمر الزمان نے ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ اخلاق کو اپنا شعار بنائیں۔ ڈی پی ایس چیچہ وطنی کیمپس کے پرنسپل بریگیڈئیر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ ڈی پی ایس چیچہ وطنی کے طلبا و طالبات نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کا کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ امسال میٹرک کے امتحان میں ادارہ کی طالبہ سارہ عمر نے ساہیوال بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جو ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بریگیڈئیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے بتایا کہ 2010 سے ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ کو سونپے جانے والے کیمپس نے ترقی کی منازل تیزی سے طے کی ہیں جس کا سہرا ڈی پی ایس چیچہ وطنی کے وائس پرنسپل مدثر رضوان جاتا ہے۔ جماعت نہم میں ڈی پی ایس چیچہ وطنی کے طالب علم ابو بکر نے 501 نمبر حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بیڈ منٹن، ہینڈ بال،تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں طلبا کی ضلعی اور صوبائی سطح پر اعلیٰ کارکردگی اساتذہ اور طلبا کی مشترک محنت کا نتیجہ ہے۔انھوں نے وائس پرنسپل مدثر رضوان اور اساتذہ کو بہترین نتائج پر مبارک باد پیش کی۔ تقریب میں چیچہ وطنی اور ساہیوال کی اہم سماجی، تعلیمی، تجارتی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں تعلیمی سیشن 2018-19 کے دوران داخلی اور بورڈ کی سطح پر اعلیٰ نمبروں کے حامل طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں