ساہیوال، سی ای او ایجوکیشن کمپری ہنسو سکول میں‌مقیم، مین گیٹ‌بند، طلبا پریشان

ساہیوال(بیورورپورٹ) سی ای اوایجوکیشن سجاد اسلم نے اپنی رہائش کمپری ہنسوسکول میں رکھ کر مین گیٹ بندکرادیا،اساتذہ،طلبہ ووالدین کو مشکلات کاسامنا،سرکاری وسائل کابے دردی سے ذاتی استعمال معمول بن گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال سجاداسلم نے اپنی رہائش معیاری تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ کمپری ہنسوہائی سکول ساہیوال میں رکھی ہوئی ہے جہاں ان کے مہمانوں کا آناجانالگارہتاہے۔موصوف نے اپنے لئے آسانی پیداکرتے ہوئے سکول سٹاف،طلبہ ووالدین کو دہری پریشانی میں مبتلاکررکھاہے۔سکول کامین گیٹ بندکرادیاہے اوراپنے مہمانوں کی گزرگاہ کیلئے رہائش سے نزدیک گیٹ کواستعمال کرناشروع کردیاہے جوکہ سکول سٹاف،طلبہ ووالدین کیلئے کافی دورپڑتاہے۔اس کے ساتھ ہی کمپری ہنسوسکول کے کک سمیت دیگرملازمین کواپنی رہائشگاہ پر تعینات کررکھاہے۔ذرائع کے مطابق سی ای اوایجوکیشن سجاد اسلم نے اپنے مہمانوں کی خاطرتواضع کیلئے منظورنظرسٹاف کوہدایت جاری کررکھی ہیں جوآئے روزکے اخراجات سے تنگ آکر کرپشن کا بازارگرم کرتاہے۔ذرائع کے مطابق سابق سکول پرنسپل سجاداسلم کیخلاف نیب لاہورمیں بھی مالی بے ضابطگیوں کا کیس زیرسماعت رہاہے۔اسی دوران انہیں ساہیوال جیسے اہم ضلع میں ایجوکیشن کا ضلعی افسرتعینات کردیاگیاجوکہ سمجھ سے بالاترہے۔موقف جاننے کیلئے سی ای اوسجاداسلم سے رابطہ کیاگیاتووہ سوال کاجواب دیے بغیر ہی اپنی سیٹ سے اٹھ کر ریٹرنگ روم چلے گئے۔عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنرساہیوال ڈویژن محمداحسن وحید،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں