ساہیوال، تھانے کی مسجد سے انسپکٹر کے سرکاری جوتے چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال پولیس اپنے ہی تھانہ میں غیر محفوظ۔ تھانہ سٹی میں چوری کی واردات۔ ریسکیوانچارج سرکاری جوتوں سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ انسپکٹر اللہ دتہ تھانہ کی مسجد میں نماز ادا کر رہاتھا۔ نامعلوم چور سرکاری بوٹ لے اڑا۔ تفصیل کے مطابق انچارج SI چوہدری اللہ دتہ اختر مسجد تھانہ سٹی میں نماز ادا کر رہے تھے کہ اسی دوران کسی ستم ظریف نے ان کے نئے سرکاری بوٹ چوری کر لیے۔نماز سے فراغت کے بعد جوتوں کی تلاش میں ناکامی پر جھنجھلاتے ہوئے چوھدری اے۔ ڈی۔ اختر نامعلوم چور کی شان میں قصیدے پڑھتے رہے۔ تھانہ سٹی کا عملہ چوہدری اے۔ ڈی کو تسلیاں دیتا رہا۔ اے ڈی چوھدری کے مطابق چند روز قبل 4500 روپے میں نئے بوٹ خریدے تھے۔ متاثرہ انسپکٹر نے اپنے کسی دوست سے جوتے منگوائے اور تھانے سے روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں