ساہیوال، موبائل شاپ پر ڈکیتی، ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(ایس این این) 3نامعلوم ڈاکو موبائل شاپ میں گھس کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مین روڈ کوٹ خادم علی شاہ میں3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو محمدصابر کی موبائل فون شاپ پر آئے اور 2ڈاکو دکان میں گھس آئے اور تیسرا موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا ۔ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر دکاندار اور دیگر کو یرغمال بنالیا اور3نئے موبائل فون اور 6/7رپیئر شدہ موبائل فون اور نقدی 8ہزار روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں