چئیرمین تعلیمی بورڈ ساہیوال، پنجاب بورڈز کمیٹی کے چئیر مین مقرر

ساہیوال(بیورورپورٹ)تعلیمی بورڈ ساہیوال پراعتمادکااظہار،چیئرمین حافظ محمدشفیق کو پنجاب بورڈز کمیٹی کاچیئرمین مقررکردیاگیا،نوٹی فکیشن جاری۔چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال حافظ محمدشفیق کی قیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے انہیں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کاچیئرمین مقررکردیاگیاہے۔اس ضمن میں حکومت پنجاب کی ہدایت پرپنجاب سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔حافظ محمد شفیق نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال کر کام بھی شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کا ان کی خدمات پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس عزم کا اظہار کرتاہوں کہ وہ زیر تعلیم اورسیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی ہدایت کی روشنی میں تمام بورڈز میں یکسانیت پیدا کریں گیں اور طلباء کی فلاح وبہبود،امتحانی نظام اور مارکنگ نظام میں مزید شفافیت کے لئے تمام بورڈز سے مل کر مضبوط قوانین بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں