ساہیوال، تعلیمی بورڈ کی طرف سے طلباء کے لیے گائیڈ لائن جاری

ساہیوال(بیورورپورٹ)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات سالانہ 2020میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو یو ایم سی کیسز سے بچانے کے لئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں تا کہ وہ انجانے میں غلطی کر کے امتحان میں شرکت سے محروم نہ ہو سکیں -یہ گائیڈ لائنز کنٹرولر امتحانات حافظ ڈاکٹر فدا حسین نے جاری کیں جن کے مطابق امتحانی شیٹ سے صفحہ پھاڑنا،مدد گار مواد پاس رکھنا،موبائل رکھنا،کسی دوسرے کے دستخطوں کی نقل کرنا،سپرنٹنڈنٹ کے احکامات کو نہ ماننا،امتحانی رولز اور ہدایات کو نظر انداز کرنا،اپنی شناخت چھپانا،جوابی کاپی پر کوئی مخصوص نشانا لگانا،امتحانی مراکز سے باہر کسی سے پرچہ حل کرنے میں مدد لینا اور امتحانی عملے کو مدد کیلئے رشوت دینا،مجبور کرنا اور امتحانی کاپی کو پھاڑنا وغیر ہ یوم ایم سی بننے کا موجب بن سکتے ہیں جس سے امتحان دینے والے طلبا وطالبات احترازبرتیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں