ساہیوال، 96 سکس آر میں معمولی جھگڑا، 1 شخص قتل

ساہیوال(ایس این این)گھرکے سامنے شور شرابہ کرنے سے منع کرنے پر اور پرانی رنجش پر ملنگ نے چاقو کے وارکرکے نوجوان کوقتل کردیا۔قتل کی واردت نواحی گائوں 96/6-R میں ہوئی یہاں بھٹونگر کا رہائشی ملنگ منور حسین دربار جھنڈی پیر جاتاتھا اور دربار کے سامنے عباس کا گھر تھا جو ملنگ منور حسین کو شورشرابہ کرنے سے منع کرتاتھا جس پر وقوعہ سے قبل بھی جھگڑا ہو ا۔گزشتہ روز عباس نے اسے یہاں شور شرابہ سے منع کیا تو ملنگ نے طیش میں آکر چاقو کے وارکرکے اسے شدید زخمی کردیا جو زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں