ساہیوال، کمشنر کا ایجوکیشن آفس پر چھاپہ، افسران غیر حاضر

ساہیوال(بیورورپورٹ)کمشنرساہیوال ڈویژن کاڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلمنٹری کے آفس پر چھاپہ،ضلعی افسرسمیعہ انورغائب،ملازمین کی دوڑیں لگ گئی،کمشنرنے کاروائی کاحکم دیدیا۔کمشنرساہیوال ڈویژن احسن وحیدان دنوں ایک متحرک ڈویژنل سربراہ کاکرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسیداسدرضاکاظمی کے ہمراہ گولچکرمیں واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلمنٹری برائے خواتین آفس پر چھاپہ ماراتوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلمنٹری زنانہ سمیعہ انورچوہدری اورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرشازیہ لطیف بھی غیرحاضرپائی گئیں اوردیگرملازمین بھی غیرحاضرتھے۔کمشنربتایاگیاکہ ڈی ای اوسمیعہ انورسرکاری گاڑی پر اپنے گھرساہیوال سے باہرجاتی ہیں اورکئی کئی روزتک اپنے گھرسے ہی آفس کو کنٹرول کرتی ہیں اوردفترسے غیرحاضری معمول بن چکی ہے۔لاگ بک میں فرضی وزٹ ڈال کر بل وصول کرلیتی ہیں جس پر کمشنرنے سخت ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے غیرحاضرافسران وعملہ کیخلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں